نئی دہلی، 28؍ نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) آج مجیدیہ یونانی اسپتال جامعہ ہمدرد کے شعبی تحفظی و سماجی طب کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد شاہین باغ جی 1 اے کاؤنسلر آفس نزد محلہ کلینیک اوکھلا میں کیا گیا۔کیمپ میں مجیدیہ اسپتال کے ماہر ڈاکٹرس، ڈاکٹر عائشہ پروین، ڈاکٹرروبی انجم، ڈاکٹر عطیہ انجم، کے علاوہ ایم ڈی اسکالرس ڈاکٹر صلاح الدین ڈاکٹر محمداعظم ڈاکٹرثناءالرحمن ڈاکٹر اظہرحسن ڈاکٹرغزالہ فاطمہ ڈاکٹر صبا فاطمہ ڈاکٹرمحمدعادل ڈاکٹر عرف فاطمہ نے گرانقدر طبی خدمات سے عوام کو مستفید کیا ۔
اس کیمپ میں تقریبا دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، خون کی مختلف جانچیں کی گئیں اور انھیں مفت یونانی دوائیں بھی دی گئیں ۔اس کیمپ کا مقصد سماج کے کمزور اور غریب عوام کو طبی امداد پہنچانا ہے ۔
اور انھیں بہتر سے بہترطبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پروفیسر محمد جنید صدیقی صدر شعبہ تحفظی و سماجی طب اور ڈاکٹر محمد اکرم بھی موجود تھے اور انھوں نے طبی اور غیر طبی ٹیموں کے کاموں کی ستائش کی۔